top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کیا لکھوں میں بھلا رسول اللہ

کیا لکھوں میں بھلا رسول اللہ آپ کا مرتبہ رسول اللہ

کوئی دکھانا تو دے زمانے میں آپ سابا عطا رسول اللہ

کھلی تفسیر ہے رفعنا کی آپ کا تذکرہ رسول اللہ

سارا عالم بنا تمہارے سبب تم ہو سب کی بنا رسول اللہ

تم نہ ہوتے تو کچھ نہیں ہوتا تم سے ہیں دوسرا رسول اللہ

نہ تو پیدا ہوا نہ ہوگا کبھی آپ سا دوسرا رسول اللہ

سب نے تجھ سے سنا کلا خدا تو نے رب سے سنا رسول اللہ

وصل حق کے لیے ملا واللہ خوب یہ سلسلہ رسول اللہ

میں رضا کا رضا تمہارے ہیں یوں ہوا آپ کا رسول اللہ

میں رضا پر فدا رضا تم پر تم حبیب خدا رسول اللہ

تم کو پایا خدائے برتر سے تم سے پایا خدا رسول اللہ

ماسوے اللہ حق تعالیٰ نے سب تمہیں دے دیا رسول اللہ

سگِ در حکم کے خلاف کرے پھر بھی دو تم غذا رسول اللہ

سب سلاطین دہر دیتے ہیں تیرے در پر صدا رسول اللہ

بادشاہان دہر پر بیٹھا آپ کا دبدبہ رسو ل اللہ

دیا بندوں کو تم نے بخشش کا مژدۂ جاں فزا رسول اللہ

مظہر ذات حق تمہاری ذات حق کے تم آئینہ رسول اللہ

گوہو ظاہر میں تم بشکل بشر پر ہو نورِ خدا رسول اللہ

تم مرے بادشاہ بندہ نواز میں تمہارا گدا رسول اللہ

سارا عالم تمہارا پر تو ہے تم ہو ظل خدا رسول اللہ

سب ہدایت کے آپ کی محتاج آپ ہیں رہنما رسول اللہ

قدرت رب کا آئینہ ٹھہرا تیرا ہر معجزہ رسول اللہ

انبیا دیتے ہیں خدا کے حضور آپ کا واسطہ رسول اللہ

حشر تک تم سے فیض پائیں گے انبیا اولیا رسول اللہ

ہم غلاموں پہ ہے تمہارا فضل تم پہ فضل خدا رسول اللہ

بو البشر کیا کہ سارے عالم کے تم ہو عقدہ کشا رسول اللہ

سب تمہارے حضور فریادی تم حضور خدا رسول اللہ

ہاتھ خلقت کا مانگنے کے لیے تیری جانب اٹھا رسول اللہ

پاتے شمس وقمر ہیں لیل و نہار آپ ہی سے ضیا رسول اللہ

جاں نثاروں کی سجدہ گاہ کہوں یا ترانقش پا رسول اللہ

تیرے در پر مروں تو آجائے زندگی کا مزہ یا رسول اللہ

خاک سے تیرے آستا نے کی ہر مرض کی دوا رسول اللہ

ہے فرشتوں کی آنکھ کا سرمہ آپ کی خاک پا رسول اللہ

کلمہ لا الہ الا اللہ تم سے ظاہر ہوا رسول اللہ

حق کی توحید کا دو عالم میں تم سے ڈنکا بجا رسول اللہ

دین اسلام کلمہ توحید سب کو تم سےملا رسول اللہ

تم سے اسلام کی ملی دولت تم سے ایماں ملا رسول اللہ

کہوں ایمان سے خدا کی قسم تم ہو ایماں مرا رسول اللہ

تم نے بانٹا دیا ہوا رب کا سب تمہیں سے ملا رسول اللہ

کیا نظر آئے دل کے اندھوں کو اختیارآپ کا رسول اللہ

تم جو چاہوں کرو کہ ہو مختار تم پہ پیارا خدا رسول اللہ

تم کو رب نے کیا سمیع و بصیر حاجت عرض کیا رسول اللہ

تم ہو واقف تمام غیبوں سے تم سے کیا ہے چھپا رسول اللہ

ذرہ ذرہ نہ کیوں ہو تم پہ عیاں رب نہ تم سے چھپا رسول اللہ

کیا کروں عرض تم پہ ظاہر ہے حال سب کچھ مرا رسول اللہ

ہاں ہمارا بھی بخت چمکا دو تم ہو شمس الضحیٰ رسول اللہ

ہے تو ہی قاسم حیات و ممات دلِ مردہ جلا رسول اللہ

نور دے قلب و چشم روشن کر میرے بدر الدجیٰ رسول اللہ

چشم رحمت کے اک اشارے سے آنکھ والا بنا رسول اللہ

جدھر اٹھے نگاہ آئے نظر تم ہو جلوہ نما رسول اللہ

ذات اقدس میں اپنی کرکے فنا مرحمت ہو بقا رسول اللہ

توہی تو میرے قلب میں بس جائے ایسی دیدے فنا رسول اللہ

میرے قلب و دماغ میں مولیٰ اپنی خوشبو بسا رسول اللہ

ہم پہ برسا دو فضل کی بارش تم ہو ابر سخا رسو ل اللہ

کھول گیسوکہ کہ تیری امت پر برسے نوری گھٹا رسول اللہ

اپنی رحمت سے کیجیے للہ سنیوں کا بھلا رسول اللہ

رہنمائی کرو کہ مل جائے آپ کا راستہ رسول اللہ

پیش رب جس سے ہوں نہ شرمندہ ایسی دیدو حیا رسول اللہ

بھردو کشکول میرا رحمت سے تم ہوبحر عطا رسول اللہ

المدد! المدد پریشانم فضل برحال ما رسول اللہ

بھردو جھولی کہ دیر سے ہے کھڑا آپ کا بے نوا رسول اللہ

تم کو قاسم کیا ہے رازق نے تم نے سب کچھ دیا رسول اللہ

رزق رب کا ہے تم کھلاتے ہو سارے عالم کو یا رسول اللہ

تم ہو مختار جس کو چاہو دو نائب کبریا رسول اللہ

تم سوا کون ہے زمانہ میں میرا حاجت روا رسول اللہ

بطفیل حسین کردو رہا ہوں اسیربلا رسو ل اللہ

کو ن بخشائے گا بروز جزا ہم کو تیر ے سوا رسول اللہ

ہے دعا تیرے نام نامی پر ہوا مرا خاتمہ رسو ل اللہ

تیری چوکھٹ پہ دم نکل جائے تیرے بندے کا یا رسول اللہ

بہر تسکین ہاتھ رکھ دیجیے میرے دل پر ذرا رسول اللہ

نزع میں اور گور میں مجھ کو پیاری صورت دکھا رسول اللہ

پیش منکر نکیر مجھ کو جواب کردو تلقین یا رسول اللہ

پار بیڑا مرا لگا دیجیے آپ ہیں ناخدا رسول اللہ

وہ ہے منکر خدائے برحق کا جو ہے منکر ترا رسول اللہ

وہ جہنم کا بن گیا کندہ تجھ سے جو پھر گیا رسول اللہ

جو ترے دوستوں سے بغض رکھے اس پہ قہر خدا رسول اللہ

جو ترے دشمنوں کو سمجھے دوست اس پہ بجلی گرا رسول اللہ

جو کہ گنگوہی کی کرے تعریف اس کو اندھا اٹھا رسول اللہ

تھانوی کو جو پیشوا جانے اس کو نیچا دکھا رسول اللہ

قادیانی کو جو کہے مومن بھیج اس پر بلا رسول ا للہ

پیر نیچر کو سمجھے جو مسلم خوک اس کو بنا رسول اللہ

ان خبیثوں کو جو کہے کافر اس پہ فضل خدا رسول اللہ

ان شیاطیں پہ جو کرے لعنت اس پہ رحم خدا رسول اللہ

کاندھویہ وہابیہ کے عدو چین پائیں سدا رسول اللہ

میرے احباب اہلسنت سے دور کر ہر بلا رسول اللہ

قبالۂ بخشش

12 views
bottom of page