Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کون ایسا ہے جسے خیرِ وَریٰ نے نہ دیا

۞
1

کون ایسا ہے جسے خیرِ وَریٰ نے نہ دیاکوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا

آپ کے دین کا منکر ہے نرا، ناشکراکوئی کافر ہی کہے گا کہ خدا نے نہ دیا

2

جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشاجس کو تم نے نہ دیا اس کو خدا نے نہ دیا

آپ کے رب نے دیا آپ کو فضل کلیوہ دیا تم کو جو اوروں کو خدا نے نہ دیا

3

وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کاآپ کے غیر میں امکان بھی آنے نہ دیا

مثل ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانیوہم نے بھی تو ترا مثل سمانے نہ دیا

4

آپ کے جوڑ کا آئے تو کہاں سے آئےجب و جود اس کو شہ ارض و سمانے نہ دیا

آدم و نوح، ابراہیم، کلیم و عیسیٰان کو سب کو ملا کیا رب علا نے نہ دیا

6

کیسی پر نور ہے جنت کی فضا اے نورؔیپھر بھی طیبہ کا مزا اس کی فضا نے نہ دیا

سامانِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں