Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

کسی کا نہ کوئی جہاں یار ہوگا

۞
1

کسی کا نہ کوئی جہاں یار ہوگاوہ آقا ہمارا خریدار ہوگا

جو یاں عشق احمد میں شر شار ہوگاوہ دنیا و عقبیٰ میں ہشیار ہوگا

2

نبی کی بدولت بروز قیامتخدا وند عالم کا دیدار ہوگا

بھٹکتے پھریں کس لیے ان کے عاصیشفیع الوریٰ سب کا غم خوار ہوگا

3

نہ گھبرامیں عاصی کہ روز قیامتفترضیٰ کا جلوہ نمودار ہوگا

جسے چاہیں بخشیں کہ خلدو جناں میںخدا کی قسم دخل سرکار ہوگا

4

شفاعت کا دولھا بنائیں گے ان کوانہیں تاجِ بخشش سزاوار ہوگا

یہاں ان کا دامن پکڑ لو وگر نہمدد چاہنا واں پہ بیکار ہوگا

6

جو دیکھیں گے ہم سبز گنبد نبی کاہمارا نصیبہ بھی بیدار ہوگا

مدینے پہنچنے تو دو ہم سفیروبسیرا مرا زیر دیوار ہوگا

7

نہ چھوٹے کبھی اپنے مرشد کادامنجمؔیل اس سے بیڑا ترا پار ہوگا

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں