Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

پہنچوں اگر میں روضۂ انوا ر کے سامنے

۞
1

پہنچوں اگر میں روضۂ انوا ر کے سامنےسب حال دل بیاں کروں سرور کے سامنے

جالی پکڑ کے عرض کروں حال دل کبھیآنسو بہاؤں میں کبھی منبر کے سامنے

2

ہر دم یہ آرزو ہے مدینے کے چاند سےبستر فقیر کا ہو ترے در کے سامنے

جنت کی آرزو ہے نہ خواہش ہے حور کیٹکڑا ملے زمیں کا ترے در کے سامنے

3

ہے آرزوئے دل کہ میں ہندوستاں کو چھوڑ کربستر جماؤں روضۂ انوا ر کے سامنے

شاہ مدینہ طیبہ میں مجھ کو بلا تولیںلوٹوں گا خاک پاک پہ میں در کے سامنے

4

یوں میری موت ہو تو حیات ابد ملےخاک مدینہ سر پر ہو سردر کے سامنے

نکلے جو جاں تو دیکھ کے گنبد حبیب کامدفن بنے تو روضۂ اطہر کے سامنے

6

یوں انبیا میں شاہ دوعالم ہیں جلوہ گرجیسے ہو چاند انجم و اختر کے سامنے

خوشوئے مشک زلف معنبر کے سامنےایسی ہے جیسے خاک ہو گوہر کے سامنے

7

گلزار و باغ و گل کی نہ خواہش رہے تجھےاے عندلیب مرے گلِ ترکے سامنے

کیوں روکتے ہو خلد سے مجھ کو ملائکہاچھا چلو تو شافع محشر کے سامنے

8

جاری ہے العطش کی صدا ہر زبان پرمیلا لگا ہے جشمۂ کوثر کے سامنے

دکھلا رہے ہیں سوکھی زبانیں حضور کوپیاسے کھڑے ہیں ساقی کوثر کے سامنے

9

جو کوئی بھی کرے گا شفاعت وہ ان کے پاسیہ ہیں شفیع داور محشر کے سامنے

انکار کر نہ فضل نبی سے تو اے شقیجانا ہے تجھ کو داورِ محشر کے سامنے

10

ہے قادری جمیل کی یہ عرض آخریہو قبر اس کی روضۂ اطہر کے سامنے

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں