Skip to main content
نعت

نبھا لو تم نبھا لو تم نبھا لو یا رسول اللّٰہ

By January 1, 2022September 9th, 2022No Comments

تمناۓ مدینہ

نبھا لو تم نبھا لو تم نبھا لو یا رسول اللّٰہ
بلا لو اب مدینے میں بلا لو یا رسول اللّٰہ

ستاتے ہیں جو دنیا والے اس کا کچھ نہیں ہے غم
مجھے بس اپنا کہہ کر تم بلا لو یا رسول اللّٰہ

سنہری جالیوں کے سامنے پہنچا ہوں میں آقاﷺ
مجھے اپنی زیارت تم کرادو یا رسول اللّٰہ

میری قسمت بری ہو تو خدارا تم بھلی کر دو
سنوارو میری قسمت کو سنوارو یا رسول اللّٰہ

عطا ہو علم کی دولت عطا ہو دید کی دولت
دمِ آخر مدینہ بھی عطا ہو یا رسول اللّٰہ

شفاعت کا سوالی ہوں سوالی ہوں میں رحمت کا
اجابت سے نوازو تم نوازو یا رسول اللّٰہ

معینِ راہِ طیبہ ہیں میرے خواجہ معین الدین
معینِ راہِ جنت بھی بنا دو یا رسول اللّٰہ

تصدق غوثِ اعظم کا توسل اعلیٰ حضرت کا
بقیعِ پاک کے قابل بنا دو یا رسول اللّٰہ

نگاہِ مفتیٔ اعظم نے زندہ کر دیا دل کو
انہیں کا ساتھ محشر میں عطا ہو یا رسول اللّٰہ

تمنا یہ لئے جاتا ہے آقاﷺ شاکؔرِ رضوی
اسے اذنِ مدینہ پھر عطا ہو یا رسول اللّٰہ

کلام:
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری