Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

میرے ہر کیف کا ارمان رسولِ عربی

۞
1

میرے ہر کیف کا سامان رسولِ عربی

میرے ہر درد کا درمان رسولِ عربی

2

بے نیاز دوجہاں بحرِ سخا دل کے غنی

ہیں گدا آپ کے سلطان رسولِ عربی

3

آنکھ بخشی ہے تو جلووں سے سرفراز کرو

اور ہوجائے یہ احسان رسولِ عربی

4

تم کو ہی دیکھ کے ان دیکھے خدا کو مانا

تم ہو اللہ کی پہنچان رسولِ عربی

6

زندگی آپ کے جلووں نے عطا کی ورنہ

حُسن کونین تھا بے جان رسول عربی

7

آپ کے ذکر سے بہتر کوئی شے اور نہیں

آپ ہی ہیں مرا ارمان رسول عربی

8

تا ابد یورش طوفان سے رہے گا محفوظ

آپ ہیں جس کے نگہبان رسول عربی

9

زمزمہ نعت کا گو نجا جو لبِ خاؔلد پر

سر خرو ہوگیا ایمان رسول عربی

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں