Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مجھ کو پہنچا دے خدا احمد مختار کے پاس

۞
1

مجھ کو پہنچا دے خدا احمد مختار کے پاسحال دل عرض کروں سید ابرار کے پاس

جس کو دیکھو وہ اسی در پہ چلا آتا ہےبھیڑ ہے شاہ و گدا کی در سرکار کے پاس

2

بے طلب جس کو جو چاہیں وہ عطا کرتے ہیںسب خزانے ہیں مرے مالک و مختار کے پاس

دولت و فضل و کرم نعمت و جاہ و اقبالکون سی چیز نہیں ہے مرے سرکار کے پاس

3

بادشاہان جہاں دست نگر ہیں ان کےہاتھ پھیلائے کھڑے رہتے ہیں دربار کے پاس

یہ محبت ہے کہ آواز اغثنی سن کردوڑے آتے ہیں وہ ہر ایک گرفتار کے پاس

4

دل پہ کندہ ہے ترا اسم گرامی شابازہدو طاعت سے نہیں کچھ بھی گنہگار کے پاس

یا خدا حشر ہے یا عید ہے مشتاقوں کیکہ چلے آتے ہیں وہ طالب دیدار کے پاس

6

ہے شہید ی کی طرح عرض جمیل رضویمیری تربت بھی بنے آپ کی دیوار کے پاس

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں