Skip to main content
نعت

قسمت مِری چمکائی ہے آقاﷺ نے بلا کر

By January 1, 2022September 9th, 2022No Comments

قسمت مِری چمکائی ہے آقاﷺ نے بلا کر
جھولی بھی مری بھر دی ہے داتاﷺ نے بلا کر

بے مثل سخی تمﷺ ہو تو میں ادنیٰ بھکاری
حسنین کا صدقہ دو مجھے در پہ بٹھا کر

ہے آرزو اتنی کہ رہوں در کا ہی منگتا
رکھنا مرے آقاﷺ مجھے اپنا ہی بنا کر

اپنی ہی نگاہوں کی نگہبانی میں رکھنا
اس بے کس و مجبور کو اعداء سے بچا کر

کہہ دیجئے شامل ہے غلاموں میں تو شاکرؔ
بیٹھا ہوں میں چوکھٹ پہ یہی آس لگا کر

*’’جَاؤُکَ‘‘* سنا میں نے چلا آیا میں آقاﷺ
کر دیجئے بخشش کی دعا لب کو ہلا کر

جب حشر میں شاکرؔؔ ہو پریشان تو مولیٰ
رکھ لینا اسے اپنے ہی دامن میں چھپا کر

کلام:
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری