Skip to main content
Lyricsمنقبت

قرارِ قلبِ رسالت خدیجتہ الکبری

By May 16, 2019No Comments

قرارِ قلبِ رسالت خدیجتہ الکبری
وقارِ دینِ نبوت خدیجتہ الکبری

انوکھی آپ کی عظمت خدیجتہ الکبری
ہیں آپ مادرِ امت خدیجتہ الکبری

لقب ملا انہیں “خیر النِساء” کا آقا سے
ہیں جان و شانِ نجابت خدیجتہ الکبری

تھی ذات باعثِ تسکینِ مصطفی جن کی
وہ حق گزارِ رفاقت خدیجتہ الکبری

ہے شان آپ کی نطق و بیان سے باہر
کروں کیا آپ کی مدحت خدیجتہ الکبریٰ

وہ جائے خلد ہے یا خلد سے بھی ہے بڑھکر
جہاں ہے آپ کی تربت خدیجتہ الکبریٰ

قبول کیجے طفیلِ حسن حسین و بتول
یہ چند حرفِ عقیدت خدیجتہ الکبری

سلام عرش سے نازل ہو جس پہ اے نوری
وہ شان والی ہیں حضرت خدیجتہ الکبری

ندیم نوری