غیر ممکن ہے ثنائے مصطفیٰخود ہی واصف ہے خدائے مصطفیٰ
دل میں دے یارب ولائے مصطفیٰاور سینہ میں ہوجائے مصطفیٰ
تیرے پیارے کا میں دیوانہ بنوںیہ دعا ہے اے خدائے مصطفیٰ
مصطفیٰ ہیں ساری خلقت کے لیےساری خلقت ہے برائے مصطفیٰ
ڈھونڈھتے ہیں سب رضا اللہ کیچاہتا ہے حق رضائے مصطفیٰ
کیا نسیم خلد خوش آئے اسےجس کے سر میں ہو ہوائے مصطفیٰ
رزق کیا ہر چیز کے قاسم ہیں وہدین رب کی ہے عطائے مصطفیٰ
رہ گئے سدرہ پہ جبرئیل امیںعرش سے بھی پار جائے مصطفیٰ
دشت طیبہ میں بہار خلد ہےجان جنت ہے سرائے مصطفیٰ
منتظر ہیں جنتیں اس کے لیےورد ہے جس کا ثنائے مصطفیٰ
میری امت میری امت بخش دےہے یہی ہر دم دعائے مصطفیٰ
روز محشر ان کے بندوں کے لیےراہبر ہوگی ضیائے مصطفیٰ
حکم حق ہوگا کہ جائے سب سے قبلخلد میں ہر ہر گدائے مصطفیٰ
پل سے گزریں ان کے بندے بے خطررَبِّ سَلِّم ہے صدائے مصطفیٰ
یوں پکارے گا منادی حشر میںعاصیوں مژدوہ آئے مصطفیٰ
اپنی امت کو چھڑانے کے لیےحشر میں تشریف لائے مصطفیٰ
جانکنی کے وقت ازراہِ کرمچہرۂ انور دکھائے مصطفیٰ
پوچھتے کیا ہو فرشتو قبر میںبندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
قبرو محشر کا یہی ہے اک جواببندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
مہر محشر مجھ پہ ہوجائے گا سرربندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
کیوں ڈرائیں گی مجھے نارِجحیمبندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
دو قدم میں ہوگی طے راہ صراطبندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
زہدو طاعت کچھ نہیں ہے میرے پاسبندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ
روز محشر دھوپ میں ہوں گے عددہم گدا زیرِ لوئے مصطفیٰ
چاہتا ہوں دل سے احمد کی رضامجھ سے راضی ہو رضائے مصطفیٰ
ہے تمنائے جمیل قادریسر ہو میرا اور پائے مصطفیٰ
قبالۂ بخشش