Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

سرورِ دنیا و دیں میری مدد فرمائیے

۞
1

سرورِ دنیا و دیں میری مدد فرمائیےرحمت للّعالمیں میری مدد فرمائیے

عاصی و خاطی سہی، نادم ہے برہاںؔ آپ کایا شفیع المذنبیں میری مدد فرمائیے

2

کشتئ مسلم تلاطم میں پھنسی فریاد ہےیاانیس المسلمیں میری مدد فرمائیے

مومن ناچار پر ہے اژدھامِ بے کسییا معین المؤمنیں میری مدد فرمائیے

3

ظلمتوں کا ہے تسلّط، پُر خطر ہے راستہاے سراج السالکیں میری مدد فرمائیے

میرے اعمالِ سیہ، پھر قبر کی ظلمت غضبنور انور، مہ جبیں میری مدد فرمائیے

4

حُسنِ نور افروز سے عالم کو روشن کردیااے حسینوں کے حسیں، میری مدد فرمائیے

خستہ سل بُرہانؔ کب تک صدمۂ فرقت سہےیا مُراد الواصلین میری مدد فرمائیے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں