Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

زباں پراس لئے صلّ علیٰ بے اختیار آیا

۞
1

زباں پراس لئے صلّ علیٰ بے اختیار آیاکہ دل میں نام پاک سیّدِعالی وقار آیا

تصور میں مِرے محبوب کا پیارا دیار آیا

2

جہاں میں جس گھڑی وہ رحمتِ پروردگار آیامنادی، مژدۂ آمد، دوعالم میں پکار آیا

غریبی جی اُٹھی، لیجئے غریبوں کا وہ ہار آیا

3

زمین سے عرش تک اِک دھوم ہے تشریف لانے پرسلاطیں سر بسجدہ ہوں گے جس کے آستانے پر

دوعالم کا وہ ملجا اور ماویٰ شہرِ یار آیا

4

نہ میں دوزخ سے خائف ہوں نہ خواہاں ہوں میں جنّت کاسِوا محبوب کہ کیا چاہے، دیوانہ محبّت کا

اُسے تو مِل گیا سب کچھ جو مولا کا دیار آیا

6

جہنّم کی تپش سے سینۂ گُستاخ بریاں ہےعداوت سے وہ سوزاں اور ہیبت سے وہ لرزاں ہے

کہ اُس کو ’’یا رسول اللہ ‘‘سُنتے ہی بُخار آیا

7

تمیزِ خیر و شر میں نفس امّارہ جو حائل تھاوہ اپنی معصیت کی لذّتوں میں مست و غافل تھا

کُھلی اس وقت آنکھیں جس گھڑی روزِ شمار آیا

8

سرِ محشر عجب ہنگامۂ نفسی بپا دیکھاہر اِک کو اپنے اپنے فکر و غم میں مبتلا دیکھا

تلاشِ یار میں ہر اِک نفس با حال و زار آیا

9

سرِ محشر مِرے مولیٰ کی یہ شانِ جلالت ہےمحمد مصطفٰے ﷺ ہی کو شفاعت کی اجازت ہے

جو آیا ’’یا رسول اللہ‘‘ کی کرتا پُکار آیا

10

جلال رب، تلاش دوست، دل خائف کہاں جائےپریشاں تھا کہ زیرِ عرش سجدے میں نظر آئے

بحمد اللہ دل کی بے قراری کو قرار آیا

11

سوا و چشم میں، پُرنور پیشانی پہ جو چمکےوہ زُلفیں عنبریں، مشکیں، رُخِ انور کے وہ جلوے

کہ جن کے واسطے وَالَّیل آیا   وَالنَّھار آیا

12

نمایاں ایک  مَیں ہی ہوں گنہگارانِ امّت میںمِری قسمت ہی کُھل جائے جو محشر میں وہ فرما دیں

کہ وہ بُرہانؔ رضوی ایک میرا جاں نثار آیا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں