Skip to main content
نعت

ذکر حضور پاک ہے میرے لیے غذا ئے روح

By September 7, 2021No Comments

ذکر حضور پاک ہے میرے لیے غذا ئے روح
قلب کا چین اسی سے ہے کہیے اسے دوائے روح

ایسا مجھے کرے خدایاو حضور میں فنا
ہر رگ و پے میں عشق شاہ میرے رہے بجائے روح

مدحت شاہ دیں کا نور ہر رگ وپے میں ہے ضرور
قبر میں تھی جو تیرگی پھیل گئی ضیائے روح

طیبہ پہ ہے اِدھر نظر حوروں کا اشتیاق اُدھر
دیکھیے بعد انتقال کون سی سمت جائے روح

کرلو قبول یا نبی عرض جمیل قادری
جبکہ جدا ہو جسم سے طیبہ میں گھر بنائے روح

قبالۂ بخشش