دل کی دنیا کو سجاؤ آقاﷺ
اپنی الفت میں جلاؤ آقاﷺ
حُبِّ دنیا سے بچانا مجھ کو
مجھ کو اپنا ہی بناؤ آقاﷺ
شوقِ دیدار میں سوؤں جس شب
اپنا دیدار کراؤں آقاﷺ
فکرِ دنیا میں نہ آنسو نکلے
اپنی الفت میں رلاؤ آقاﷺ
جتنے مومن ہیں پریشاں شاہا
سب کی بگڑی کو بناؤ آقاﷺ
آخری دم بھی ادا ہو سنت
پیر کے دن جو قضا ہو آقاﷺ
دل تڑپتا ہے حضوری کو حضورﷺ
صدقے مرشد کے بلاؤ آقاﷺ
مجھ کو پھر دشمنوں نے گھیرا ہے
اپنے دامن میں چھپاؤ آقاﷺ
شاکرِؔ رضوی ہے عاصی شاہا
مژدہ بخشش کا سناؤ آقاﷺ
کلام:
مولانا شاکر نوری رضوی