Skip to main content
نعت

جب محمّدﷺ کا لب پہ نام آیا

By August 22, 2021No Comments

   جب محمّدﷺ کا لب پہ نام آیا
رحمتوں نے نزول فرمایا

تو نے کیسا نصیب ہے پایا
اے حلیمہ! رسولﷺ کی دایا

لاک ’’بادِ سمومِ کفر‘‘ چلی
تیرا چہرہ کبھی نہ سنولایا

اے زسرتابہ پا سراجِ منیر
تو نے تاریکیوں کو چمکایا

تا ابد تیری چاندنی نہ ڈھلی
ماہِ حق! تو کبھی نہ گہنایا

عشق، اور عشق بھی محمّدﷺ کا
جنس، اور جنس بھی گرا نمایا

آپﷺ خود سایہ الہٰی ہیں
کس طرح آپﷺ کا ہو پھر سایا

جب مقدّر ہوئی ازل میں حیات
میں نے نعتِ نبیﷺ کو اپنایا

دل میں یادِ نبیﷺ رہے اختؔر
ہے یہی زندگی کا سرمایہ

Was this article helpful?
YesNo