Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

بے نیازِ دوجہاں ہوں آپ کا ہونے کے بعد

۞
1

بے نیاز ِ دو جہاں ہوں آپ کا ہونے کے بعد

ٹھو کروں میں آگئی شاہی گدا ہونے کےبعد

2

اس کا شاہد آج بھی دنیا میں ہے اوجِ بلال

بن گیا آقا غلام ِ مصطفیٰ ہونے کے بعد

3

شکریہ اے عشق یہ بھی راز افشا کر دیا

زندگی ملتی ہے بس ان پر فدا ہونے کے بعد

4

میں سراپا آرزو تھا میں سراپا ہوں نظر

آشنا ہونے سے پہلے آشنا ہونے کے بعد

6

واقعی ہے روضۂِ محبوب ِ حق دارالسَّلام

جو بھی آیا ہے وہاں سے بے خطا ہونے کے بعد

7

رحمۃً لِلْعٰلمین کے آنسوؤں سے پوچھئے

زائروں پر کیا گزرتی ہے جدا ہونے کے بعد

8

رُخ مدینے کی طرف ہے دل مدینے کی طرف

زندگی کی لطف آیا آسرا ہونے کے بعد

9

پہلے اے خاؔلد مدینے جاؤں گا بہر طواف

اپنے زندان ِ جسد میں رہا ہونے کے بعد

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں