Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

بیاں ہو کس سے کمال محمد عربی

۞
1

بیاں ہو کس سے کمال محمد عربیہے بے مثال جمال محمد عربی

درود کیوں نہیں پڑھتے خموش کیسے ہوبیان ہوتا ہے حال محمد عربی

2

مجال کیا ہے کہ انس وملک کریں تعریفخدا سے پوچھیے حال محمد عربی

یہ جان کیا دو جہاں گر مجھے میسر ہوںکروں فدا بجمال محمد عربی

3

نرفت لا بزبان مبارکش ہر گزعجب ہے جو دونوال محمد عربی

زمانہ پلتا ہے اس آستان عالی سےعجب ہے جو دونوال محمد عربی

4

نبی کے نام سے تھراتے ہیں شہانِ جہاںبڑا ہے رعب و جلال محمد عربی

زیارت نبوی دید حق تعالیٰ ہےوصال حق ہے وصال محمد عربی

6

بجائے سرمہ لگاؤں اسے میں آنکھوں میںملے جو خاک نعال محمد عربی

میں لے کے کیا کروں حورو قصور اے رضواںکُھبا نظر میں جمال محمد عربی

7

فرشتوں قبر میں مجھ سے سمجھ کے کرنا سوالمیں ہوں غلام بلا ل محمد عربی

اندھیری رات نہ ہوگی مری لحد کی کبھیمیں ہوں غلام بلال محمد عربی

8

گیا ہ خاروخس و خاک سے وہ بد تر ہےنہیں ہے جس کو خیال محمد عربی

جمیلِ قادری شکر خدا کہ تو بھی ہواغلام عترت و آل محمد عربی

9

قبالۂ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں