بروزِ جزا، یا رسولِ خدا ہمیں دو شفا، یا رسولِ خدا
تمنّا ہے دل کی یہ مولا مِرے دکھا دو لقا، یا رسولِ خدا
نہیں ہے سہارا بجز تم سوا مِرے مصطفیٰ، یا رسولِ خدا
قبر میں عذاب ہوگا دل پر مِرے تمہیں لو بچا، یا رسولِ خدا
نہ شاہی سے مطلب، نہ دولت دے کام قدم ہو عطا، یا رسولِ خدا
اگر آ مدینے کو دیکھوں کبھی کروں دِل فدا، یا رسولِ خدا
بُلا لو مدینے میں کافؔی کو اب تِرا ہے گدا، یا رسولِ خدا