Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

اللہ رے تیرے در و دیوار مدینہ

۞
1

اللہ رے تیرے در و دیوار مدینہسرتا بقدم سب ہیں پُر انوار مدینہ

اے جلوہ گہہ احمد مختار مدینہاللہ کے دلدار کے دل دار مدینہ

2

دنیا میں ہے تو رحمت باری کا وسیلہہردم یہ سمجھتے ہیں گنہہ گار مدینہ

ذرے ہیں تیرے چرخ کے تابندہ ستارےفردوس بھی ہے تیری طلب گار مدینہ

3

طیبہ سے ہم آئے ہیں یہی آرزو لے کراللہ دکھا دے تو پھر اک بار مدینہ

سینے پہ ترے نقشِ کفِ پائے نبیﷺ ہےگودوں میں صداقت کے ہیں ابحار مدینہ

4

شمشیر شجاعت ہے کہیں جوئے سخاوتشیدا ہے تیرا حیدر کرّار مدینہ

فردوس کا منظر نظر آئے اسے پھیکااک بارجو دیکھے ترا گلزار مدینہ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں