Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

السلام اے خسروِ دنیا و دیں

۞
1

السلام اے خسروِ دنیا و دیںالسلام اے راحتِ جانِ حزیں

السلام اے بادشاہِ دو جہاںالسلام اے سرورِ کون و مکاں

2

السلام اے نورِ ایماں السلامالسلام اے راحتِ جاں السلام

اے شکیبِ جانِ مضطر السلامآفتاب ذرّہ پرور السلام

3

درد و غم کے چارہ فرما السلامدرد مندوں کے مسیحا السلام

اے مرادیں دینے والے السلامدونوں عالم کے اُجالے السلام

4

درد و غم میں مبتلا ہے یہ غریبدم چلا تیری دُہائی اے طبیب

نبضیں ساقط رُوح مضطرجی نڈھالدردِ عصیاں سے ہوا ہے غیر حال

6

بے قراروں کے سرھانے آئیےدل فگاروں کے سرھانے آئیے

جاں بلب کی چارہ فرمائی کروجانِ عیسیٰ ہو مسیحائی کرو

7

شام ہے نزدیک، منزل دُور ہےپاؤں کیسے جان تک رنجور ہے

مغربی گوشوں میں پھوٹی ہے شفقزردیِ خورشید سے ہے رنگ فق

8

راہ نامعلوم صحرا پُر خطرکوئی ساتھی ہے نہ کوئی راہبر

طائروں نے بھی بسیرا لے لیاخواہش پرواز کو رُخصت کیا

9

ہر طرف کرتا ہوں حیرت سے نگاہپر نہیں ملتی کسی صورت سے راہ

سو بلائیں چشمِ تر کے سامنےپاس کی صورت نظر کے سامنے

10

دل پریشاں بات گھبرائی ہوئیشکل پر اَفسردگی چھائی ہوئی

ظلمتیں شب کی غضب ڈھانے لگیںکالی کالی بدلیاں چھانے لگیں

11

ان بلاؤں میں پھنسا ہے خانہ زادآفتوں میں مبتلا ہے خانہ زاد

اے عرب کے چاند اے مہر عجماے خدا کے نور اے شمع حرم

12

فرش کی زینت ہے دم سے آپ کےعرش کی عزت قدم سے آپ کے

آپ سے ہے جلوۂ حق کا ظہورآپ ہی ہیں نور کی آنکھوں کے نور

13

آپ سے روشن ہوئے کون و مکاںآپ سے پُر نور ہے بزمِ جہاں

اے خداوندِ عرب شاہِ عجمکیجیے ہندی غلاموں پر کرم

14

ہم سیہ کاروں پہ رحمت کیجیےتیرہ بختوں کی شفاعت کیجیے

اپنے بندوں کی مدد فرمایئےپیارے حامی مسکراتے آیئے

15

ہو اگر شانِ تبسم کا کرمصبح ہو جائے شبِ دیجورِ غم

ظلمتوں میں گم ہوا ہے راستہالمدد اے خندۂ دنداں نما

16

ہاں دکھا جانا تجلی کی اَداٹھوکریں کھاتا ہے پردیسی ترا

دیکھیے کب تک چمکتے ہیں نصیبدیر سے ہے لو لگائے یہ غریب

17

ملتجی ہوں میں عرب کے چاند سےاپنے ربّ سے اپنے ربّ کے چاند سے

میں بھکاری ہوں تمہارا تم غنیلاج رکھ لو میرے پھیلے ہاتھ کی

18

تنگ آیا ہو دلِ ناکام سےاِس نکمّے کو لگا دو کام سے

آپ کا دربار ہے عرش اِشتباہآپ کی سرکار ہے بے کس پناہ

19

مانگتے پھرتے ہیں سلطان و امیررات دن پھیری لگاتے ہیں فقیر

غم زدوں کو آپ کر دیتے ہیں شادسب کو مل جاتی ہے منہ مانگی مراد

20

میں تمہارا ہوں گداے بے نواکیجے اپنے بے نواؤں پر عطا

میں غلام ہیچ کارہ ہوں حضورہیچ کاروں پر کرم ہے پَر ضرور

21

اچھے اچھوں کے ہیں گاہک ہر کہیںہم بدوں کی ہے خریداری یہیں

کیجیے رحمت حسنؔ پر کیجیےدونوں عالم کی مرادیں دیجیے

22

ذوقِ نعت

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں