top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

یانبیﷺ آپ کا پیارا پیارا حرم

یانبیﷺ آپ کا پیارا پیارا حرم ہر قدم پر یہاں ہے کرم ہی کرم آپ کی جالیاں کس قدر ہیں حسیں اور گنبد ہرا خوب ہی محتشم چوم لیں آپ کو دیکھ کر بوالبشر دِید کا شوق رکھیں سب ہی ذی امُم آپ کے در کے سائل ہیں شاہ و گدا جن کی آنکھیں ہیں نم اور آہیں گرم کعبۃ اللہ مصفّا ہوا آپ سے آپ کو دیکھ کر گر پڑے سب صنم حکم قرآں سے ہر قول واجب ہوا آپ کے سارے فرمان ہیں پُر حِکَمْ عاصیوں کی دعاؤں پہ جو آمیں کہیں آپ کے در پہ ایسے فرشتے خِدَم آپ سے نور پائیں سب اہل زَمن آپ رحمت جہاں کی شفیع اُمم خوب جنت کی کیاری کے لُوٹے مزے رحمتوں کی گھٹا مجھ پہ تھی دم بہ دم آپ کے در پہ لایا ہوں جرم و خطا معاف کر دیجئے رکھ کے میرا بَھرَم تجھ پہ حافؔظ کرم کی وہ بارش ہوئی بہہ گئے سب گُنَہْ اور ہوئے دور غَم (۹ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ/ ۱۴ جون ۲۰۱۶ نزیل مدینہ منورہ)

3 views
bottom of page