top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہے یہ جو کچھ بھی جہاں کی رونق

ہے یہ جو کچھ بھی جہاں کی رونق یا نبی سب ہے تمہاری رونق

عرش و کرسی ہے تمہیں سے روشن فرش پر بھی ہے تمہاری رونق

دیکھیں طیبہ کو تو رضواں کہہ دیں ہم نے دیکھی نہیں ایسی رونق

خلد و افلاک مزین ہیں سبھی پر ہے طیبہ کی نرالی رونق

مسکرا دیجئے یا شاہ کہ ہو دو جہاں میں ابھی دونی رونق

حورو غلماں ملک و جن و بشر ہے یہ سب آپ کے دم کی رونق

تم نہیں تھے تو نہیں تھا کچھ بھی تم نہ ہوتے تو نہ ہوتی رونق

میں ہوں محبوب خدا کا مداح میری تربت پہ بھی رونق

ایک دن چل کے جمیل رضوی دیکھیے ان کی گلی کی رونق

قبالۂ بخشش

10 views
bottom of page