top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہے آج کی صبح نور والی

صبحِ ظہور

ہے آج کی صبح نور والی ہے آج کی صبح، صبحِ عالی ہے آج کی صبح، صبحِ رحمت ہے آج کی صبح، صبحِ جنّت ہے آج کی صبح، صبحِ روشن ہے آج کی صبح، صبحِ گلشن ہے آج کی صبح، صبحِ تاباں ہے آج کی صبح، نور افشاں وہ صبح کہ جس پہ طُور قرباں وہ صبح کہ جس پہ نور قرباں وہ صبح، ہے ماہ جس پہ صدقے وہ صبح، نگاہ جس پہ صدقے پیغامِ بہار یہ سحر ہے جنت بہ کنار یہ سحر ہے سرمایۂ حُسن یہ سحر ہے یا سایۂ حُسن یہ سحر ہے

6 views
bottom of page