top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کتنی حسیں فضا ہے کتنی حسین سحر ہے

کتنی حسیں فضا ہے کتنی حسین سحر ہے کیا بے حجاب میرا وہ مرکز نظر ہے

سورج بھی آگیا ہے دینے خراج تحسین کس کی ضیاء سے روشن گہوارۂ سحر ہے

ارباب ہوش اس کو جو چاہیں فرض کرلیں ہر اشک غم حقیقت میں نازش گہر ہے

پاکے رہوں گا ان کو اک دن ضرور ہمدم یہ عشق میرا بازو یہ عشق میرا پر ہے

وہ دل بھی کوئی دل ہے جو دل ہو تجھ سے خالی تیرے سوا جو دیکھے وہ بھی کوئی نظر ہے

ورنہ کہاں سے آتا یہ حسن کہکشاں میں دل میرا کہہ رہا ہے یہ ان کہ رہ گزر ہے

اخؔتر چلوں میں تنہا مجھ کو نہیں گوارا گر وہ نہیں تو ان کا غم میرا ہم سفر ہے

21 views
bottom of page