top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مِرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے

برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے

مدینے کے خطّے خدا تجھ کو رکھے غریبوں، فقیروں کے ٹھہرانے والے

تو زندہ ہے واللہ! تو زندہ ہے واللہ! مِرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے

میں مجرم ہوں آقا! مجھے ساتھ لے لو کہ رستے میں ہیں جا بہ جا تھانے والے

حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا ارے سر کا موقع ہے او جانے والے

چل اٹھ جبہہ فرسا ہو ساقی کے در پر درِ جود اے میرے مستانے والے

تِرا کھائیں تیرے غلاموں سے اُلجھیں ہیں منکر عجب کھانے غُرّانے والے

رہےگا یوں ہی اُن کا چرچا رہے گا پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے

اب آئی شفاعت کی ساعت اب آئی ذرا چین لے میرے گھبرانے والے

رضؔا نفس دشمن ہے دم میں نہ آنا کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے

حدائقِ بخشش

59 views
bottom of page