top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ایسے تھے ہمارے پیر

تاروں میں چمکتا چاند ، اور ظلمت میں تنویر ایسے تھے ہمارے پیر سورج کی طرح روشن ، سچائ کی اک تصویر ایسے تھے ہمارے پیر

دریاؤں کے جیسا تھا، چلنے کا ہنر اُن میں کرپاٸ نہ قید ان کو ، راہوں کی کوٸ زنجیر ایسے تھے ہمارے پیر “اختر” کی تجلی پر ” ازہر”بھی ہوا نازاں کعبے کے بنے مہماں، اور خوب ہوئ توقیر ایسے تھے ہمارے پیر

جب تاجِ شریعت کی ، رحلت کی خبر آئ ہر جاں پہ گری بجلی ، ہر دل کو لگا اک تیر ایسے تھے ہمارے پیر

دم روکے ہوۓ دنیا ، سنتی تھی خطاب ان کا تھم جاتا ہر اک منظر ، جب کرتے تھے وہ تقریر ایسے تھے ہمارے پیر

خاموشی بھی حضرت کی ، بھاری کٸ خطبوں پر پتھر بھی پگھل جاٸیں ، تھی بات میں وہ تاثیر ایسے تھے ہمارے پیر

خوشبو کے تلفظ پر ، ہو چاروں طرف خوشبو وہ کہدیں زباں سے نور ، تو پھوٹ پڑے تنویر ایسے تھے ہمارے پیر

روضہ ہے بریلی میں ، پر سب پہ ہے چشمِ فیض ہے دست کرم ان کا اک سایۂ عالمگیر ایسے تھے ہمارے پیر

حق گوئ سے باطل پر ، تاعمر رہے غالب ہرجنگ میں وہ جیتے ، بـے خنجر و بـےشمشیر ایسے تھے ہمارے پیر

کردار سراپا عشق ، افکار سراپا علم ہر رنگِ حیات انکا ، اعزاز کی اک تفسیر ایسے تھے ہمارے پیر

یوں پردۂ عالم پر ، وہ ذات چمکتی تھی جیسے کہ سیاہی میں ، اک نور بھری تحریر ایسے تھے ہمارے پیر

وہ زینتِ بزم فـن ، اور مـرجـعِ اہلِ حــق وہ شاہ تھےشاہوں کے،اور میروں کےتھے اک میر ایسے تھے ہمارے پیر

سرکار کی الفت کو ، سینوں میں کیا بیدار بس ایک نظر ڈالی ، اور دل کی ہوئ تطہیر ایسے تھے ہمارے پیر

کیا شانِ غِنا ان کو ، اللہ نے بخشی تھی خاطر میں نہیں لاۓ ، وہ تخت و زر و جاگیر ایسے تھے ہمارے پیر

ہستی میں جمال حق ، ہر رُخ سے نمایاں تھا سچوں کے لئے گلزار ، جھوٹوں پہ وہ آتش گیر ایسے تھے ہمارے پیر

ہوجاٸیں مریض اچھے، اور بگڑے ہوۓ بن جاٸیں ہر درد و الم میں تھی ، وہ چشم کرم اِکسیر ایسے تھے ہمارے پیر

صحرا کو چمن کردیں، شعلوں میں کِھلائیں پھول ذروں سے اجالوں کا ، مینار کریں تعمیر ایسے تھے ہمارے پیر

گَر اُن سے محبت ہے ، تو ان کی اطاعت کر سیرت پہ فریدی چل ، بس یوں ہی نہ کر تشہیر ایسے تھے ہمارے پیر

61 views

Recent Posts

See All

ہے در پہ آپ کے اِک روسیاہ ، یا زہرا

*منقبت پاک در شانِ سیدہء کائنات جگر گوشۂ رسول سیدہ ظاہرہ طیبہ طاہرہ نجیبہ عفیفہ حضرتِ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا و ابیہا* ہے در پہ آپ کے اِک روسیاہ ، یا زہرا پئے حُسین و حسن اِک

bottom of page